0
Friday 30 Jul 2021 02:06

قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے تاثرات (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کیجانب سے ہر سال قائد شہید ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے اجتماع منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے عوام اور تنظیمی کارکنان شرکت کرتے ہیں، اس سال یکم اگست کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ’’قرآن و اہلبیتؑ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی رابطہ عوام مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی 33ویں برسی یکم اگست کو بعنوان قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس منائی جا رہی ہے، خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ پاکستان کے عوام دشمن کے خطرات اور سازشوں سے آگاہ ہوں، لہذا عوام یکم اگست کے اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بناکر دشمن کو پیغام دیں کہ ہم بیدار ہیں۔ مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو ملت تشیع پاکستان اپنے شہید قائد کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرکے ثابت کریگی کہ انکے افکار اور مشن کو وہ کسی صورت نہیں بھلا سکتی۔ اجتماع کی کور کمیٹی کے کنوینئیر نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کیوجہ سے اس اجتماع کی اہمیت مزید بڑھ گئی، عوام شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے برسی قائد شہید کے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے مزید تاثرات اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
خبر کا کوڈ : 945841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش