0
Monday 25 Oct 2021 05:54

کراچی میں سالانہ قومی بین المذاہب و میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس و چراغاں

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

جے ڈی سی کی جانب سے کراچی میں ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی مناسبت سے سالانہ قومی بین المذاہب و میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں مسلمان، عیسائی، ہندو سمیت مختلف مذاہب اور مسالک کے رہنماؤں، سیاسی قائدین، مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ بین المذاہب کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ رحمت اللعالمین (ص) کسی خاص مذہب یا مسلک کے لئے نہیں ہیں، بلکہ پورے عالمین کے لئے رحمت اور رہنما ہیں، کانفرنس میں تمام مسلک اور مذاہب کے لوگوں کی شرکت یکجہتی کا ایک نمونہ ہے، یہ دنیا کو پیغام ہے کہ ہمارے ملک کے لوگوں میں آپس میں پیار و محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن اور محبت کا پیغام دیتے ہیں، خوشی کے اس موقع پر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ بین المذاہب کانفرنس کے دوران نعت رسول مقبول (ص) پیش کی گئی، منقبت خوانی بھی کی گئی، جے ڈی سی انتظامیہ کے مطابق کانفرنس میں چوبیس ہزار چراغ روشن کئے گئے۔ بین المذاہب اور میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس میں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے کانفرنس کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات احساس دلاتے ہیں کہ تمام انسانیت یکجا ہے، ایسی تقریبات سے مذہبی ہم آہنگی پروان چڑھتی ہے، امن و بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 960342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش