0
Tuesday 9 Nov 2021 21:51

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر عادل نظیر خان کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کا خاتمہ کے بعد یہ دعوٰی کیا گیا تھا کہ کشمیر کے حالات بدل جائیں گے اور ترقی و پیشرفت کشمیریوں کا مقدر ہوگی، اب اڑھائی برس ہونے کو ہیں لیکن کشمیر کے حالات دن بدن بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ آج مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ جھوٹے و بے بنیاد کیسز میں کشمیری طلاب کو پھنسایا جاتا ہے، ان پر کالے قوانین کا اطلاق عمل میں لایا جاتا ہے اور انہیں سالہا سال جیلوں میں قید رکھا جاتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں پر مودی حکومت کی بربریت و تشدد کو لیکر اسلام ٹائمز نے وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاسی و سماجی کارکن اور ڈسٹریکٹ ڈیویلپمنٹ کونسل کے ممبر عادل نظیر خان سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد سے ہی ان سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر مودی حکومت مسلمانوں پر جبر و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 962818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش