0
Thursday 11 Apr 2024 22:42

غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونیوں کے مسلسل حملے جاری

غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونیوں کے مسلسل حملے جاری
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی فوج کے وسیع حملوں کی خبر دی ہے۔

عرب چینل المیادین کے مطابق قابض صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات مہاجر کیمپ کے مغربی علاقوں پر بھی وسیع حملے کئے ہیں۔

المیادین کے نامہ نگار نے غزہ کی پٹی سے رپورٹ کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملوں میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہروں خان یونس اور رفح کو بھی شدت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کے بہیمانہ حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں میں شہر الزہراء اور النصیرات نامی مہاجر کیمپ کے شمالی محلے بھی شامل ہیں۔

غزہ کی پٹی میں الجزیرہ کے نامہ نگار نے مزید بتایا کہ اپنے انسانیت سوز حملوں میں غاصب صیہونی رژیم کی جنگی کشتیاں بھی، النصرات کیمپ کے ساتھ ساتھ دیر البلح نامی علاقے پر بھی گولہ باری کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش