0
Saturday 13 Apr 2024 10:08

ہم ایران کیخلاف ڈیٹرینس کی طاقت کھو چکے ہیں، مائیک پمپیو

ہم ایران کیخلاف ڈیٹرینس کی طاقت کھو چکے ہیں، مائیک پمپیو
اسلام ٹائمز۔ قدامت پسند امریکی چینل فاکس نیوز کے ساتھ گفتگو میں انتہاء پسند سابق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہاں پالیسی مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ جو کچھ ظاہر کرتا ہے یہ ہے کہ ہم الجھن میں ہیں اور اپنی ڈیٹرینس پاور کھو بیٹھے ہیں۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ 7 اکتوبر کے روز بھی حماس کے ذریعے ایرانیوں نے ہی اسرائیل پر حملہ کیا تھا، مائیک پمپیو نے کہا کہ وہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو بھی 100 سے زائد مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔

انتہاء پسند سابق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ کیا ایران اگلے 24 یا 48 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرے گا یا نہیں، بلکہ مسئلہ (امریکہ کی جانب سے) شکست خورده پالیسیوں کا تسلسل ہے!

چند گھنٹے قبل ہی جوبائیڈن کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے بارے کہ جس میں امریکی صدر نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہ کرے، مائیک پمپیو نے کہا کہ اس (بائیڈن) کی اختیار کردہ پالیسی، کمزوری اور خوف کی واضح علامت ہے! سابق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اپنی ڈیٹرینس کی صلاحیت کھو چکے ہیں، ہم نے ایرانیوں کو ایسے بیانات دینے کی کھلی اجازت دے دی ہے کہ وہ کہیں کہ ہم نے امریکیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ ان مسائل میں نہ پڑیں!

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں مائیک پمپیو نے کہا کہ یہ واقعات کمزوری کی علامت ہیں۔۔ یہ ایک ایسی حکومت کے لئے سبز جھنڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کہ جس نے ''اسرائیل میں چھوٹے شیطان'' اور ''امریکہ میں بڑے شیطان'' کو تباہ کرنے کے اپنے ارادے کا واضح طور پر اعلان کر رکھا ہے!
خبر کا کوڈ : 1128221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش