0
Saturday 13 Apr 2024 12:28

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ ان سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے حلف لیا۔ تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، ہائیکورٹ بار اور کراچی بار کے عہدیداران شریک ہوئے،حلف اٹھانے والے ججز کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی،جسٹس ارباب علی، جسٹس ثنا اکرم، جسٹس جواد اکبر، جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں۔ ان ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججزکی تعداد 32 ہوگئی ہے، تاہم اب بھی آٹھ ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1128263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش