0
Thursday 18 Apr 2024 03:26

حزب اللہ کا اسرائیل کے فوجی تنصیبات پر حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی

حزب اللہ کا اسرائیل کے فوجی تنصیبات پر حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ عین البال اور شہابیہ میں مزاحمت کار سپاہیوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔ حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 اپریل کو انہوں نے اسرائیلی قصبے میں فوجی تنصیاب پر گائیڈڈ میزائل اور ڈرون کے ذریعے حملہ کیا۔ اسرائیل نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے 14 فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بعدازاں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے ایک دن بعد ہوا ہے، جس میں حزب اللہ کے ایک فیلڈ کمانڈر سمیت 3 افراد مارے گئے تھے۔ حزب اللہ اور اسرائیل چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے (جب سے غزہ میں جنگ شروع ہوئی ہے) ایک دوسرے پر حملہ کر رہے ہیں، یہ 2006ء میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش