0
Thursday 18 Apr 2024 17:43

سی وی وہ پیش کرے جسے گورنر بننا ہو مجھے ضرورت نہیں، کامران ٹیسوری

سی وی وہ پیش کرے جسے گورنر بننا ہو مجھے ضرورت نہیں، کامران ٹیسوری
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سی وی وہ پیش کریں جسے گورنر بننا ہو مجھے سی وی پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیئے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے، کہا تھا کہ میرا عمل بتائے گا کہ میرا کام کیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری لانے کی باتیں ہورہی ہیں، کل دوپہر کراچی انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز گورنر ہاس میں موجود تھے، سعودی عرب، قطر و دیگر ممالک سے سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی، اسٹیک ہولڈرز نے سرمایہ کاری پر پیش رفت سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آج مجھے لوگ عوامی اور ہر دلعزیز گورنر کا لقب دے رہے ہیں، تاجر برادری کہتی ہے کہ گورنر ہاؤس میں لگتا ہے اپنے دفتر میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری زندگی تو میں گورنر نہیں رہوں گا اور نہ کوئی رہا ہے لیکن جب تک عہدے پر ہوں کام کرتا رہوں گا، 50 ہزار بچے آئی ٹی کورس کررہے ہیں، میرے شروع کئے گئے فری آئی ٹی کورسز صوبے بھر میں نظر آئیں گے، ایک بچے کے لیے آئی ٹی کورس کی لاگت 400 ڈالر تک ہوتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ مقبول باقر کا گورنر شپ کے لیے نام میں نے بھی میڈیا پر ہی دیکھا، مقبول باقر سمیت گورنر شپ کے لیے جس کا نام بھی آرہا ہے سب قابل احترام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری کوئی ضد نہیں ہے کہ گورنر ہی بن کر بیٹھا رہوں، میں چاہوں گا جو بھی اس منصب پر آئے عوام کے لیے کام کرتا رہے، گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے کا وعدہ کسی اور کا تھا نبھایا میں نے ہے، آج عوام کے لیے گورنر ہاس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر کا امیدوار کون ہوگا اس کا فیصلہ خالد مقبول کریں گے، ایم کیو ایم نے یہ مطالبہ سامنے رکھا تھا کہ گورنر شپ ہماری ہونی چاہیئے، فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے امیدوار کامران ٹیسوری ہی ہیں لیکن ایم کیو ایم کے گورنر شپ کے مطالبے پر حکومت کا جواب نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 1129508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش