0
Thursday 18 Apr 2024 20:46

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے، عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمون و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے پارلیمانی انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ عمر عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا، جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ کے ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی بندوق کے کلچر سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ گن کلچر کہاں سے آیا ہے۔

این سی کے لیڈر عمر عبداللہ نے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی سیٹ سے این سی امیدوار میاں الطاف کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں بندوق کی وجہ سے اُن کی پارٹی نے زیادہ نقصان اُٹھایا ہے۔ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے اس بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا کہ این سی، پی ڈی پی اور کانگریس نے جموں و کشمیر میں بندوق کا کلچر لایا تھا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ ’گن کلچر‘ کہاں سے آیا اور نیشنل کانفرنس اس گن کلچر سے سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ہزار سے زیادہ سینئر کارکن، پارٹی کیڈر، عہدیدار، سابق ایم ایل اے اور سینئر لیڈر اس کلچر کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کو بھی ان کی قربانیوں کا شمار کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1129533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش