0
Sunday 21 Apr 2024 22:51

ترکی کیجانب سے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دعووں کی تردید

ترکی کیجانب سے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے دعووں کی تردید
اسلام ٹائمز۔ ترکی نے اسرائیل کے خلاف ایران کے تنبیہی حملے (وعدۂ صادق) کے دوران اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر داغے جانیوالے ایرانی میزائلوں کو روکنے پر مبنی ترک فوجی اڈوں کے کردار سے متعلق قبلی دعوے کی تردید کر دی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے گذشتہ شام جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترک صدارتی دفتر کے شعبہ ارتباطات کے ساتھ منسلک "گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے ترک ادارے" نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے صوبہ ملطیہ میں واقع کوریجک ریڈار بیس (Kürecik Radar Station) نے اس حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ "الزامات" حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے اور یہ کہ یہ الزامات "بے بنیاد" ہیں جن کی جان بوجھ کر تکرار کی جا رہی ہے۔

ترک صدارتی دفتر کے ذیلی ادارے نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ یہ دعوے ترک صدر رجب طیب اردوغان اور حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ہنیہ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد دوبارہ سامنے آئے ہیں جبکہ قبل ازیں بھی گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے ترک ادارے نے ان دعووں کا جواب دیا اور ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

مذکورہ ترک مرکز کا کہنا ہے کہ کوریجک فوجی اڈے پر نصب ریڈار سسٹم سے موصول ہونے والی معلومات شمالی بحر اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم- نیٹو (NATO) کے اندر موجود صرف ترکی کے اتحادیوں کے ساتھ ہی شیئر کی جاتی ہیں اور ان معلومات کے اسرائیل جیسے فریقوں کہ جو نیٹو میں ترکی کا اتحادی نہیں، کو شیئر کئے جانے کا کوئی امکان نہیں!!
خبر کا کوڈ : 1130200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش