0
Wednesday 24 Apr 2024 23:02

حزب اللہ لبنان کے شدید حملے جاری؛ 2 غیرقانونی یہودی بستیوں کی بجلی بند

حزب اللہ لبنان کے شدید حملے جاری؛ 2 غیرقانونی یہودی بستیوں کی بجلی بند
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے غیرقانونی یہودی بستی شومیرا (کہ جو زیرقبضہ لبنانی قصبے تربیخا پر تعمیر کی گئی ہے) کو درجنوں کاتیوشا میزائلوں اور الراہب نامی اسرائیلی فوجی اڈے کو توپخانے کے دسیوں گولوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

ادھر صہیونی میڈیا نے بھی آج صبح اعلان کیا کہ مزاحمتی محاذ کے ڈرون طیاروں کے باعث الجلیل الاعلی میں واقع نتوعا اور شتولا سمیت، مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع اکثر غیرقانونی یہودی بستیوں میں انتباہی سائرن بجتے رہے جس کے باعث وہاں موجود باقی ماندہ غاصب صیہونی گھنٹوں زیرزمین پناگاہوں میں جا چھپنے پر مجبور رہے۔ اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں کی وجہ سے مارگالیوت اور کریات شمونہ کی غیرقانونی یہودی بستیوں میں بھی مکمل بلیک آؤٹ کی اطلاع دی ہے جس کی تصدیق کرتے ہوئے صیہونی ای مجلے وائی نیٹ (Ynet) نے غاصب صیہونی رہنماؤں کو حزب اللہ لبنان کے انتباہی پیغام کی یاد دہانی کروائی کہ جس میں تاکید کی گئی تھی کہ "اگر دشمن، تنازعات کے قوانین کے حوالے سے قائم کردہ خطوط کو عبور کرتا ہے تو اسے اسرائیلی جغرافیائی گہرائی میں جاری ردعمل میں مزید توسیع کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے دوران اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی میں واقع تمام اسرائیلی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا"۔

گذشتہ شب، لبنانی مزاحمت نے طوفان الاقصی کے 200 دنوں کے دوران لبنان کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام و دلیر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں انجام پانے والی اپنی صیہونی مخالف مزاحمتی کارروائیوں پر مبنی ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1130889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش