0
Wednesday 24 Apr 2024 23:05

بائیڈن کے حلیف سینیٹر کا بھی جنگ غزہ کے بارے مذموم امریکی موقف پر شدید احتجاج

بائیڈن کے حلیف سینیٹر کا بھی جنگ غزہ کے بارے مذموم امریکی موقف پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ میں ریاست ورمونٹ کے نمائندے ڈیموکریٹ سینیئر پیٹر ویلچ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کو تباہ کرنے کے لئے نیتن یاہو کو گولہ بارود ارسال کرنا سراسر غلط اقدام ہے!

اپنے ایک بیان میں پیٹر ویلچ کا کہنا تھا کہ اس بل سے میری مخالفت کی اصلی وجہ غزہ پر مسلط کردہ انسانیت سوز جنگ ہے۔

اپنے بیان میں امریکی سینیٹر نے لکھا کہ اس بل میں اسرائیل کو جارحانہ فوجی امداد فراہم کرنے کے لئے امریکی ٹیکس دہندگان کی اربوں ڈالر کی رقوم شامل ہیں جبکہ میں نے کئی بار کہا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو گولہ بارود بھیجنا، تاکہ وہ اُسے غزہ کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرے، ہماری خارجہ پالیسی کے مقاصد کے سراسر خلاف ہے!


پیٹر ویلچ نے مزید کہا کہ 20 لاکھ فلسطینی شہری کہ جن میں زیادہ تر خواتین و بچے ہیں، کے پاس کافی خوراک و پانی بھی نہیں اور وہ زندہ رہنے کے لئے شدید تگ و دو کر رہے ہیں جبکہ یہ انتہائی ناقابلِ تصور ہے کہ "ایک امریکی اتحادی" (اسرائیلی رژیم) اپنی انسانیت سوز فوجی مہم جوئی کو، واشنگٹن کی جانب سے فراہم کردہ لڑاکا طیاروں، ٹینکوں، بموں و توپخانے کے گولوں کے ساتھ آگے بڑھائے اور ساتھ ہی ساتھ امدادی ٹرکوں کو بھی اپنے قبضے میں لیتے ہوئے انہیں ضرورتمند شہریوں تک پہنچنے سے روکے رکھے!

ورمونٹ کے امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ہمیں جنگی حکمت عملی کے لئے فنڈز فراہم کرنا اب بند کر دینا چاہیئے جبکہ یہ اقدام شروع سے ہی گہری غلطیوں پر مشتمل تھا۔۔ ہمیں اس سانحے کو طول دینے کے بجائے اس بات کو تسلیم کرنے پر مبنی ایک مستقل پالیسی پر عمل کرنا چاہیئے کہ فلسطینی عوام کے موروثی حقوق کے تحفظ کے بغیر اسرائیل کے لوگ بھی کبھی محفوظ نہیں رہ سکتے!!
خبر کا کوڈ : 1130891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش