0
Monday 12 Mar 2012 22:03

مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کئے جائیں، مفتی عبدالستار

مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات کئے جائیں، مفتی عبدالستار
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و نو منتخب سینیٹر مفتی عبدالستار نے کہا ہے کہ ملک و قوم اس وقت بدترین بحرانوں اور مسائل کا شکار ہے اور بیرونی طاغوتی یلغار سے ملک کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ بلوچستان کی موجودہ صورتحال انہتائی ناگفتہ بہ ہے۔ ان تمام مسائل اور بحرانوں سے نجات کیلئے حکومت، اپوزیشن رہنماء، مذہبی جماعتیں، قوم پرست پارٹیاں ملکر ایک موثر کردار ادا کریں۔ تاکہ موجودہ حالات سے نمٹا جائے اور ملک و قوم کو اس بحرانی کیفیت سے نکال سکے۔ حکومت مسئلہ بلوچستان کیلئے بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل جامعہ مفتاح العلوم مستونگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ ملک کو بیرونی طاغوتی قوتیں سازش کے تحت عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں اور بیرونی دراندازی اور مداخلت سے ملکی حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں حکومت اپوزیشن اور تمام سیاسی جماعتیں جمہوری طرز عمل کو فروغ دیکر ملک کے وسیع تر مفاد میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 145091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش