0
Tuesday 12 Feb 2013 13:22

انقلاب اسلامی فقط اسلام کے نام پر ایران میں برپا ہوا، ڈاکٹر قاسم جعفری

انقلاب اسلامی فقط اسلام کے نام پر ایران میں برپا ہوا، ڈاکٹر قاسم جعفری
اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم جعفری نے قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ہم ایک نئے تمدن کی بنیاد رکھیں جس کی بنیاد قرآن و سیرت محمد (ص)و آل محمد(ع) پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ افتخار فقط اسلام کو حاصل ہے کہ وقف کا ادارہ قائم کیا گیا۔ مسلم دانشوروں کی طرف سے تعلیمی ادارے اور ہسپتال تعمیر کئے گئے اور مسلم تمدن کو ترقی دی گئی۔ انقلاب اسلامی فقط اسلام کے نام پر ایران میں برپا ہوا۔ جس کی وجہ سے آج عالم کفر اس کو ختم کرنے کے درپے ہیں۔ انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف حربوں سے ایران پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی گئی۔ آج ایرانی قوم ایک ثقافتی جنگ کا سامنا کررہی ہے اور شدید پابندیوں میں وقت گزار رہی ہے۔ ایرانی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران کے عالمی استعمار کی ایران سے دشمنی نہیں بلکہ دراصل وہ عالم اسلام کے دشمن ہیں۔ امریکہ و اسرائیل ایران کی پیش رفت کو اسلامی پیش رفت اور اسلامی معاشرے کی ترقی سمجھ کر دشمنی کر رہے ہیں۔ وہ ایران کے صلح آمیز اور پرامن ایٹمی پروگرام کو برداشت کرنے سے گریزاں ہیں۔ ملت ایران نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ عالم اسلام کے لئے عزت کا راستہ اپنائے گی۔
خبر کا کوڈ : 239060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش