اسلام ٹائمز۔ گلگت کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت محمد الیاس صدیقی نے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کی شمولیت کیلئے وحدت ہائوس گلگت میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، گلگت ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شیخ محمد بلال سمائری نے ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہار پہنائے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد الیاص صدیقی بلدیہ گلگت کے سابق چیئرمین رہنے کے علاوہ اس سے قبل آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان (مشرف لیگ) کے بانی راہنماوں میں شمار ہوتے تھے۔