0
Sunday 16 Mar 2014 22:21

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیزکے درمیان امامیہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرایا، جس کو طلباء میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ ٹورنامنٹ میں شہید کالونی یونٹ، پشاور یونیورسٹی یونٹ، اسلامیہ کالج یونٹ، یو ای ٹی یونٹ، ایگل پوائینٹ یونٹ، ارباب روڈ ہاسٹل، ابوتراب یونٹ، علیم الیون اور زرعی یونیورسٹی کی 2 ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایگر یکلچرل یونیورسٹی گراونڈ پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں پشاور یونیورسٹی یونٹ نے سخت مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پشاور یونیورسٹی یونٹ کے مکشف رضا بہترین کارکردگی کی بنا پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ بعد از مہمانِ خصوصی آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر ضمیر علی جعفری نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیز سے نوازا۔
خبر کا کوڈ : 362468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش