0
Tuesday 18 Mar 2014 22:44

شام، باغیوں کے زیر تسلط علاقے پر سرکاری قبضہ بحال

شام، باغیوں کے زیر تسلط علاقے پر سرکاری قبضہ بحال
اسلام ٹائمز۔ سرکاری میڈیا اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام کے فوجیوں نے اتوار کو یبرود نامی علاقے کا کنٹرول حاصل کیا۔ یہ علاقہ باغیوں کا آخری مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے قلمون نامی خطے میں واقع ہے۔ سرکاری فورسز ایک عرصے سے یہاں کارروائیاں کرتی آ رہی تھیں جس کا مقصد سرحد پار سے باغیوں کی رسد کو زک پہنچانا تھا۔ سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ شام کی فورسز یبرود میں باغیوں کی طرف سے نصب دھماکا خیز آلات کو ہٹانے کا کام کر رہی ہیں۔ دریں اثناء انسانی حقوق پر نظر رکھنی والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ النصرہ فرنٹ کا ایک اہم کمانڈر یبرود کے علاقے میں جمعہ کو ہونے والی لڑائی میں مارا گیا۔ آبزرویٹری کے مطابق ابو اعظم الکویتی قلمون کے خطے میں النصرہ کا رہنما تھا اور اس نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات میں مدد دی تھی۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں باغیوں نے ایک درجن سے زائد عیسائی راہباؤں کو رہا کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 363290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش