0
Wednesday 9 Apr 2014 19:02

جھنگ، احمد لدھیانوی کے مقابل الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم نااہل قرار

جھنگ، احمد لدھیانوی کے مقابل الیکشن جیتنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ اکرم نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل نے جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد از جلد اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ شیخ اکرم کی کامیابی کے خلاف ان کے مد مقابل امیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذر داری دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے علاوہ وہ بینک کے نادہندہ بھی ہیں اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دیتے ہوئے این اے 89 کی نشست کو خالی قرار دے دیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے حلقے میں جلد از جلد ضمنی انتخابات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ شیخ اکرم شیخ وقاص اکرم کے والد ہیں، شیخ وقاص مسلم لیگ (ق) کی حکومت میں وزیر تعلیم کے عہدے پر فائز رہے جب کہ سابق حکومت میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا اتحاد ہوا تو وہ وزیر مملکت رہے تاہم جیسے ہی حکومت کی مدت پوری ہوئی شیخ وقاص نے بھی چڑھنے سورج کی پوجا کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تاہم جعلی ڈگری کے معاملے پر وہ انتخابی دنگل میں نہیں اتر پائے۔ یاد رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دیگر شیعہ جماعتوں نے سپاہ صحابہ کے سربراہ کے مقابل قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار شیخ اکرم کی حمایت کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 371115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش