0
Thursday 10 Apr 2014 23:51
لشکر جھنگوی اور بی ایل اے کا طالبان سے گہرا تعلق ہے

اسلام آباد کو تمام دہشتگرد قوتوں سے خطرہ ہے، طالبان دھماکے کرتے ہیں، تسلیم نہیں کرتے، رحمان ملک

اسلام آباد کو تمام دہشتگرد قوتوں سے خطرہ ہے، طالبان دھماکے کرتے ہیں، تسلیم نہیں کرتے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی میں بم پہلے سے نصب تھا، طالبان دھماکے کرتے ہیں لیکن تسلیم نہیں کرتے، بارہ کہو دہشتگردوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، اسلام آباد کو تمام دہشتگرد قوتوں سے خطرہ ہے۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بم امرود کے کریٹ میں نہیں تھا، طالبان سے لشکر جھنگوی اور بی ایل اے کا گہرا تعلق ہے، یہ تنظیمیں ایک دوسرے کے دھماکوں کی ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں، اس حوالے سے تحقیقاتی اداروں کی رپوٹس بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے پاس خودکش حملہ آور بھی موجود ہیں، لشکر جھنگوی کا بلوچستان میں سربراہ سیال نامی شخص ہے، طالبان دھماکے کرتے ہیں لیکن تسلیم نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوتے نظر نہیں آ رہے، طالبان کے مختلف گروپ مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ غازی فورس کے پانچ سو دہشتگرد کوہاٹ میں موجود ہیں، اس کے دہشتگرد اسلام آباد کے مدارس میں پڑھتے رہے، اسلام آباد کو تمام دہشتگرد قوتوں سے خطرہ ہے، بارہ کہو دہشتگردوں کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 371571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش