1
0
Saturday 12 Apr 2014 06:43

گرفتار شیعہ قائدین علامہ وحید عباس کاظمی اور نیئر عباس جعفری کو داسو جیل کوہستان منتقل کر دیا گیا

گرفتار شیعہ قائدین علامہ وحید عباس کاظمی اور نیئر عباس جعفری کو داسو جیل کوہستان منتقل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی ایماء پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار علامہ وحید عباس کاظمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال نیئر عباس جعفری کو داسو جیل کوہستان منتقل کر دیا گیا۔ ڈی سی ہری پور نے نقص امن کا بہانہ بناتے ہوئے سائیں سہیلی روڈ، جو شیعہ مجالس اور جلوس کا مرکز ہے پر مجلس عزا کو روک دیا اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس جعفری اور منتظم مجلس نیئر عباس جعفری کو گرفتار کر لیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سائیں سہیلی روڈ پر عرصہ دراز سے عزاداری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جنہیں روکنا ممکن نہیں۔ عمائدین علاقہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طالبانی حکومت نے عزاداری کو روکنے کی آڑ میں متحرک شیعہ قائدین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے جو نہایت افسوس ناک اور خطرناک عمل ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ علامہ وحید عباس کاظمی صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلس وحدت مسلمین میں ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کرچکے ہیں۔ علامہ وحید عباس کاظمی نے صوبہ بھر میں ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی میں اہم ترین کردار ادا کیا، علاوہ ازیں ہزارہ میں مکتب تشیع کی ترویج کے سلسلہ میں شبانہ روز کاوشوں میں مصروف تھے۔
خبر کا کوڈ : 371979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شفیق حسین طوری
Pakistan
مجلس وحدت مسلمین کے اراکین کو گرفتار کرکے حکومت کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، اگر حکومت نے مجلس وحدت کے اراکین کی گرفتاریوں کو بند نہ کیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
ہماری پیشکش