0
Monday 21 Apr 2014 09:00

افضل گورو کی خفیہ پھانسی، آر کے سنگھ نے منصوبہ بندی کی تھی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

افضل گورو کی خفیہ پھانسی، آر کے سنگھ نے منصوبہ بندی کی تھی، ڈاکٹر فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں رازداری سے پھانسی کے پھندے پر لٹکائے گئے محمد افضل گورو کے معاملے کو ایک نیا موڈ دیتے ہوئے مرکزی وزیر و نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سابق مرکزی داخلہ سکریٹری آر کے سنگھ پر ریاست سے تعلق رکھنے والے مرکزی کابینہ کے وزراء کو اطلاع دیئے بغیر پھانسی کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا، ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے بھی شکایت کی کہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے وزراء کو کیوں اندھیرے میں رکھا گیا، پالپورہ عیدگاہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ گورو کی پھانسی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے، ان کا کہنا تھا کہ نہ ہی غلام نبی آزاد اور نہ ہی میں گورو کی پھانسی کے بارے میں کچھ جانتے ہیں، یہ سب کچھ اس وقت کے داخلہ سکریٹری آر کے سنگھ نے کیا جو آج کل بھاجپا کے خیمہ میں ہے، میں اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کروں گا، قابل ذکر بات ہے کہ سنگھ جون 2013ء میں عہدے سے سبکدوش ہوئے جس کے بعد گزشتہ دسمبر میں انہوں نے بھاجپا میں شمولیت کا اعلان کیا اور اب وہ بہار سے پارلیمانی الیکشن لڑ رہے ہیں، گورو کو تہاڑ جیل میں رازدار ی میں ان کے لواحقین کو اطلاع دیئے بغیر 9 فروری 2013ء کو پھانسی دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 374829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش