0
Wednesday 23 Apr 2014 01:57

لکی مروت، تباہی کا منصوبہ ناکام، 15 کلو وزنی بم برآمد

لکی مروت، تباہی کا منصوبہ ناکام، 15 کلو وزنی بم برآمد
اسلام تائمز۔ لکی مروت نے پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر علاقے کو ایک بڑی تباہی سے بچالیا۔ نامعلوم شر پسندوں نے لکی مروت کے شمونی خٹک گاؤں میں عبدالمتین نامی شخص کے گھر کے عقب میں 15 کلو گرام دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا۔ شہری کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں شہر سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا۔ جس نے انتہائی مہارت سے بم ناکارہ بناکر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا۔ بی ڈی ایس کے عملے کے مطابق دیسی ساختہ مذکورہ بم انتہائی تباہ کن تھا، دھماکے کی صورت میں علاقہ بڑی تباہی سے دوچار ہوتا۔ مکان مالک عبدالمتین کے مطابق اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی بھتہ وغیرہ طلب کیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 375611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش