اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پر عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت کیلئے آنے والی بس پر تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے سے دو بسوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلہ ریلی میں شرکت کیلئے آرہا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے ریلی کے شرکاء پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ عقیل موسیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔