0
Friday 25 Jul 2014 21:33

یہودی لابی کو تحفظ دینے والے بہت جلد خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، افتخار گیلانی

یہودی لابی کو تحفظ دینے والے بہت جلد خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، افتخار گیلانی

اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ یہودی لابی کو تحفظ دینے والے بہت جلد خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کو ناپاک قبضہ سے آزاد کروا لیا جائے گا۔ فلسطین میں ہونیوالے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور یہودیوں کو مسلمانوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ غزہ پر آگ و خون کی بارش کی جا رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم انتہائی افوسناک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ سپریم کونسل کے زیراہتمام فلسطین اور کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بیرسٹر افتخار نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے معصوم بچوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کر کے شہید کیا گیا آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ میڈیا پر دکھائی دینے جانیوالے مناظر پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی انتہائی سفاک امر ہے۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے عالمی طاقتیں اسرائیل کے اتحادی کا کردار ادا کر رہی ہیں، ایسے حالات میں مسلم ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ غزہ پر آگ و خون کی بارش جاری ہے عالمی عدالتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں 600 سے زائد بے گناہ فلسینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ مساجد اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا اسرائیلی فوج کی بربریت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر خاموشی کے بجائے اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسرائیلی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلمان ممالک کو اس معاملہ پر سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

خبر کا کوڈ : 401488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش