0
Thursday 24 Jul 2014 21:48

غزہ ہلاکتوں پر 56 مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک اقوام متحدہ اور عالمی ادارے آواز اُٹھائیں، سید صلاح الدین

غزہ ہلاکتوں پر 56 مسلم ممالک کی خاموشی افسوسناک اقوام متحدہ اور عالمی ادارے آواز اُٹھائیں، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حذب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مسلم دنیا سے اپیل کی کہ وہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر یک آواز ہوکر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرے تاکہ معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کیا جاسکے، مقبوضہ کشمیر کے ایک مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے مسلم دنیا کی زبوں حالی، بے بسی اور بے کسی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ”امت مسلمہ پر مسلط عیاش، بزدل اور دنیا پرست حکمرانوں کی وجہ سے مسلمانوں کو پوری دنیا میں تختہ مشق بنایا جارہا ہے“۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ 56 سے زائد مسلم ممالک میں سے کسی ملک نے بھی اسرئیلی جارحیت کیخلاف آواز نہیں اٹھائی، انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ پوری دنیا بالخصوص اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو بند کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام داد و تحسین کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ظلم و بربریت کیخلاف آواز اٹھا کر اپنا حق نبھایا، کشمیر کی موجودہ سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت آنے کے بعد ریاست میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں کئی گنا اضافہ ہوا، CRPF کے ہاتھوں جنوبی کشمیر میں نوجوان کی ہلاکت اور اور نوجوانوں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد اور لاقانونیت کا ماحول پیدا کیا جاتا ہے تاکہ کشمیریوں کی نسل کشی کو جاری رکھا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 401283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش