0
Sunday 27 Jul 2014 00:33

عراق، داعش دہشتگردوں کی گستاخیاں جاری، موصل میں حضرت شیث (ع) کا مزار بھی شہید کر دیا

عراق، داعش دہشتگردوں کی گستاخیاں جاری، موصل میں حضرت شیث (ع) کا مزار بھی شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ عراق اور شام میں نام نہاد خلافت کی دعوے دار دہشتگرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے موصل میں حضرت شیث علیہ السلام کا مزار بھی شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق داعش تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے یہ کارروائی ہفتے کے دن کی گئی۔ داعش کے حامیوں نے لوگوں کو مزار کی جانب آنے سے روکا اور پھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مزار کی عمارت شہید کر دی۔ شدت پسندوں نے مزار کے احاطے سے تبرکات بھی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے ہیں۔ اس سے قبل داعش کے جنگجو حضرت یونس (ع) کا مزار بھی شہید کرچکے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے اس ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کے توسط سے مقدس مقامات کو منہدم کئے جانے کے اقدامات کے بارے میں اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ٹیلیفونی رابطہ قائم کرنے کی خبر دی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ مین الرافدین دھڑے کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ "یونادم کنا" نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عراقی حکام نے اقوام متحدہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے ذریعے عراق کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں اس ملک میں پیغمبران و اولیاء خدا اور ائمہ علیھم السلام کے مزارات کو منہدم کرنے کے اقدام سے اقوام متحدہ کے حکام کو مطلع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے داعش کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ عراق اور شام میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل میں حضرت شیث نبی علیہ السلام کے روضہ کو شہید کر دیا ہے، اس سے قبل سلفی وہابی دہشت گرد حضرت یونس نبی (ع) اور کئی اولیاء کرام کے روضوں کو شہید کرچکے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے یہ کارروائی ہفتے کے دن کی گئی۔ داعش دہشت گردوں نے لوگوں کو حضرت شیث نبی کے روضہ کی جانب آنے سے روکا اور پھر دھماکہ خیز مواد کے ذریعہ روضہ کی عمارت کو شہید کر دیا۔ سلفی وہابی دہشت گرد، مدینہ منورہ میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفٰی (ص) کے روضہ کو بھی شہید کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، حتی داعش دہشت گردوں نے بیت اللہ الحرام  کو بھی مظہر شرک قرار دیکر اسے شہید کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ادھر عراق میں الصدر گروہ کے سربراہ مقتدیٰ صدر نے داعش کو اسلامی مقدسات اور قبور کو نابود کرنے والے گروہ سے تعبیر کیا ہے۔ المسلہ نیوز کے مطابق مقتدیٰ صدر نے داعش کی جانب سے غیر انسانی اور وحشیانی اقدامات انجام دیئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقدسات اور قبور کو منہدم کرنے کے اقدامات سے پتہ چلتا ہے کہ تکفیری اور بے دین گروہ داعش میں دین، عقیدہ اور حتیٰ جنگی اصولوں کی کوئی جگہ نہیں۔ مقتدیٰ صدر نے حضرت یونس علیہ السلام کے قبر مبارک کو تباہ کئے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داعش تکفیری گروہ نے ان مقامات اور دینی مقدسات کو تباہ و برباد کرکے اپنا حقیقی چہرہ، فاسد عقاید اور بربریت کو دنیا کے سامنے ظاہر کر دیا ہے۔ صدر گروہ کے سربراہ نے صراحت سے اس بات کا اعلان کیا کہ بہت جلد عراقی شیعہ اور سنی داعش کے تمام دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 401773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش