0
Sunday 27 Jul 2014 19:48
این آر او معرکہ جمہوریت سے عوام کو کچھ نہیں ملا

اسرائیلی بربریت پر اُمّتِ مسلمہ کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اسرائیلی بربریت پر اُمّتِ مسلمہ کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عید کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا اور عید کے اجتماعات میں اسرائیل مخالف قراردادیں منظور کی جائیں گی۔ عید کے اجتماعات میں پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ اسرائیلی بربریت پر اُمّتِ مسلمہ کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔ این آر او معرکہ جمہوریت سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ ڈیموکریسی کو اُلّو کریسی بنا دیا گیا ہے۔ فراڈ جمہوریت عام آدمی کے لیے بانجھ ثابت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ لوٹے اور کھوٹے سیاستدانوں نے جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ آدم خور بازار بنانے والے دہشت گردوں کے حامی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔ پاکستان کا جی ڈی پی کم اور قرضے بڑھ رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے بھوک، بیروزگاری، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ میں ترقی کی ہے۔ عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوگا۔ حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عوام اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ہیں۔ عوام دشمن نظام کا خاتمہ نوشتۂ دیوار ہے۔ ناکام اور بدنام حکمران پاکستان پر مسلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 401843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش