0
Monday 28 Jul 2014 23:45
کارکنوں پر گولی چلی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائینگے

طاہر القادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن انکے انقلاب کو ماننے کیلئے تیار نہیں، عمران خان

طاہر القادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن انکے انقلاب کو ماننے کیلئے تیار نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔ کوہاٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہئے اور حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، شہباز شریف نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ہی رہیں گے، واپس نہیں آئیں گے، خون بھی دینا پڑا تو دیں گے، کارکنوں پر فوج یا پولیس نے گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن ان کے انقلاب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، چوہدری نثار ن لیگ میں واحد شخصیت ہیں جو درباری نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان متاثرین شمالی وزیرستان کے ستھ عید منانے کے لئے بنوں جا رہے تھے کہ خراب موسم کے باعث ان کے طیارے کو ہنگامی طور پر کوہاٹ میں لینڈ کرا لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 402038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش