0
Wednesday 30 Jul 2014 11:59

یورپی یونین کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے ممالک نے رُوس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ان پابندیوں میں سفارت کاروں کے مطابق رُوس کی تیل کی صنعت، دفاع اور ٹیکنالوجی کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ پابندیوں کا اطلاق یورپ میں موجود روسی حکومت کی ملکیت والی بینکوں پر بھی ہوگا۔ یورپی یونین کے نمائندوں کی جانب سے یہ متفقہ فیصلہ برسلز میں ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یورپی یونین کی جانب سے روس پر یہ پابندیاں یوکرین میں جاری شورش اور اس میں روسی کردار کے حوالے سے عائد کی جا رہی ہیں۔ یورپی یونین کے مطابق تین ماہ بعد ان پابندیوں پر نظر ِثانی کی جائے گی۔ امریکی صدر براک اوباما اور برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور فرانس کے راہنماؤں کے درمیان پیر کے روز ایک کانفرنس کال کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جس میں تمام فریقوں نے اس امر پر رضامندی ظاہر کی تھی کہ وہ رُوس پر پابندیاں عائد کریں گے۔ یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں شامل فریقوں نے ایسے افراد اور کمپنیوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کہ رُوسی صدر ولا دی میر پوٹن کے قریب ہیں اور ان پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 402165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش