0
Friday 8 Aug 2014 22:08

عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر متفق

عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پر متفق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے مخلوط حکومت بنانے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عبدالله عبدالله اور اشرف غنی افغانستان میں مخلوط حکومت کے قیام پرمتفق ہوگئے ہیں، افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخلوط حکومت کے قیام سے افغان عوام کے مستقبل میں بہتری آئے گی، اشرف غنی کا کہنا ہے کہ فریقین نے وسیع تر قومی مفاد کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش