0
Friday 26 Sep 2014 20:29

کشمیر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے جمہوری اسلامی ایران تیار ہے، ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان

کشمیر کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے جمہوری اسلامی ایران تیار ہے، ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان
اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں آنے والے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا، عالمی اردو خبر رساں ادارے نیوز نور نے جمہوری اسلامی ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے تہران میں صحافیوں کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر میں آنے والے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا، مرضیہ افخم نے کہا کہ کشمیر کے دونوں خطوں میں آنے والی حالیہ باڑہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور جمہوریہ اسلامی ایران سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے تیار ہے، قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے نمائندے کی ہدایت پر ایک وفد 20 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر پہنچ کر اس علاقے کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور صورت حال کا جائزہ بھی لیا، ہندوستان میں ولی فقیہ حضرت امام خامنہ ای کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شیخ مہدی مہدوی پور نے نیوز نور کے چیف ایڈیٹر عبدالحسین کشمیری کے ساتھ دہلی میں مکالمے کے دوران کہا تھا کہ میں جب ہندوستان آنے سے پہلے حضرت امام خامنہ ای کی خدمت میں ہسپتال میں آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوا تو آپ نے ہندوستان کے عوام کے بارے میں سوال کیا کہ ہندوستان میں سب خیریت سے ہیں عرض کیا کہ سب خیریت سے ہیں لیکن کشمیر میں حالیہ سیلاب نے قہر برپا کیا ہے ان کے لئے دعا کریں، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام سید علی خامنہ ای نے فرمایا میں کشمیر کے حالات سے با خبر ہوں، کشمیری عوام تک میرا سلام پہنچائيں اور جان لیں کہ میں ان کے اس مصیبت کی گھڑی میں برابر شریک ہوں۔ اسطرح ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمایندے حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مہدی مہدوی پور دھلی سے 21 ستمبر سے غذائی اجناس سے بھری کئی کھیپ روانہ کر چکے ہیں جن میں پہلی مال بردار گاڑی 24 ستمبر کو سرینگر پہنچ گی ہے اور مزید 5 مال بردار ٹرکیں روانہ کی گئی ہیں، واضح رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے سیلاب سے کشمیر نیز پنجاب کے بعض علاقوں میں بہت بڑا نقصان پہنچا ہے، قابل ذکر ہے کشمیر کی تاریخ نے ایسا تباہ کن سیلاب نہيں دیکھا تھا۔
خبر کا کوڈ : 411762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش