0
Tuesday 7 Oct 2014 23:38

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہار تشویش

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر امریکہ کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات پر زور دیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی اوباما ملاقات کے باوجود کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر امریکی محکمہ خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کہنا تھا کہ مودی اوباما ملاقات کے باوجود کشمیر پر امریکی مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ترجمان نے زور دیا کہ دونوں ممالک تعطل کا شکار سیکرٹری سطع کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں کیونکہ اسی طرح سے خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ترجمان کی کشمیر پر امریکی مؤقف کی وضاحت اس لئے اہم ہے کہ مودی اوباما ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا اسے کشمیر کے حوالے سے ایک اہم کامیابی قرار دے رہا تھا اور نواز شریف کی اوباما سے ملاقات نہ ہونے کو ایک دلیل کے طور پر استمال کیا جا رہا تھا۔
خبر کا کوڈ : 413581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش