0
Friday 17 Oct 2014 06:30
آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

وزیرستان کی طرح کراچی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

وزیرستان کی طرح کراچی میں بھی دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری میں ملوث ملزمان کو تختہ دار پر لٹکایا جائے، اس سلسلہ میں حکومتی اداروں اور عدالتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم آپریشن ضرب عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ بسوں سے اتار کر بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے والوں کے خلاف بھی فی الفور آپریشن شروع کیا جائے، پریس کلب حافظ آباد میں یعقوب شہزاد امر کے قتل پر تعزیت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی جیل میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے گروہ کو بے نقاب اور ان کی فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، جن دہشت گردوں کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں ان کو تختہ دار پر لٹکایا نہیں گیا، جس کی وجہ سے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکا، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرستان کی طرح کراچی میں بھی ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔ سانحہ راولپنڈی سنی شیعہ مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سازش کے تحت اسے بنایا گیا۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سانحہ کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 415007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش