0
Friday 14 Nov 2014 02:36

خارجی و داخلی پالیسیاں بناتے وقت شیعہ قوم کو نظر انداز نہ کیا جائے، ناصر شیرازی

خارجی و داخلی پالیسیاں بناتے وقت شیعہ قوم کو نظر انداز نہ کیا جائے، ناصر شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی نااہلی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروآ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دربار شاہ حسین شیرازی پر حاضری دی اور وہاں کے گدی نشین پیر سید وسیم شاہ کی دعوت پر خانہ شریف کا دورہ کیا اور یتیم و بے سہارا بچوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم، ڈی آئی خان کے ضلعی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی داخلہ و خارجہ کی پالیسی بناتے وقت پاکستان کے پانچ کروڑ شیعوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے پروآ سرکل میں کئی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل پروآ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کارکنان کو شیعہ سنی وحدت کے پیغام کو فروغ دینے کی ہدایات جاری کیں۔

خبر کا کوڈ : 419439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش