0
Saturday 20 Jun 2009 14:34

جنوبی وزیرستان:35شرپسند ہلاک،اہم مرکز سمیت تین ٹھکانے تباہ

جنوبی وزیرستان:35شرپسند ہلاک،اہم مرکز سمیت تین ٹھکانے تباہ
وانا:جنوبی وزیرستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 35 سے زیاد ہ شدت پسند مارے گئے اور شدت پسندوں کے ایک اہم مرکز سمیت تین ٹھکانے تباہ کیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات جاری ہے اور اب سیکیورٹی فورسز کے زمینی دستے بھی حرکت میں آگئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بروند، سرویکئی ،کوٹکی ،مولا خان سرائے اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران 35 سے زائد شدت پسند مارے گئے ۔ شدت پسندوں کی زیر زمین سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کے علاوہ توپ خانے سے بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔وانا سے جنڈولہ روڈ کلیر کرنے کے لئے روانہ ہونے و الے فورسز کے دستے سرویکئی پہنچ گئے ہیں اور سرویکئی تک کا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 6964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش