0
Sunday 27 May 2018 10:36

4 برس میں بھاجپا حکومت کی ترقی ایک مضبوط تحریک بن گئی ہے، نریندر مودی

4 برس میں بھاجپا حکومت کی ترقی ایک مضبوط تحریک بن گئی ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کی حکومت کے چار سالوں کے دوران ترقی ایک مضبوط تحریک بن گئی ہے اور ہر شہری ملک کی ترقی میں اپنی شمولیت محسوس کررہا ہے۔ نریندر مودی نے یہ بات اپنی حکومت کے چار سال مکمل ہونے پر کہی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے اسی دن 2014ء میں ہندوستان کی کایا پلٹ دینے کا سفر شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ترقی ایک زندہ تحریک بن گئی ہے اور ہر شہری محسوس کر رہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں شامل ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے حکومت میں ان کے مسلسل اعتماد کے لئے ملک کے لوگوں کی شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت اور حوصلہ افزائی پوری حکومت کے لئے موجب تحریک اور طاقت کا ذریعہ ہے۔

نریندر مودی نے لکھا ’’ہم ہندوستان کے عوام کی اسی شدت خلوص کے ساتھ خدمت جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تفصیلات پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کے حق میں اور بہتر مستقبل کے لئے کئے فیصلے کئے ہیں ان سے ایک نئے ہندوستان کی بنیاد بن رہی ہے۔ ادھر مودی حکومت کے چار سال پورے ہونے پر جہاں بی جے پی اسے ترقیاتی سفر کے طور پر دیکھ رہی ہے وہیں حزب اختلاف اسے دھوکہ کا نام دے رہی ہے۔ دریں اثنا مودی حکومت کو کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعے ان کے کام کاج کا رپورٹ کارڈ پیش کیا ہے۔ راہل گاندھی کی رپورٹ کارڈ میں مودی حکومت کو چار مضامین میں فیل کر دیا گیا ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت نے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ان چار سالوں میں صرف بیان بازی کی ہے
۔
خبر کا کوڈ : 727487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش