0
Friday 8 Jun 2018 17:39
امام خمینی علیہ الرحمہ کے فرمان پر یوم القدس کی مناسبت سے

ایران میں 900 مقامات پر القدس جلوس، شیعہ سنی عوام کی شرکت

تصاویر + ویڈیو
ایران میں 900 مقامات پر القدس جلوس، شیعہ سنی عوام کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں مسلمانوں کی طرح عالمی یوم القدس کی مناسبت نے نکالی جانے والی ریلیوں کی مانند اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام بھی اس دن کی مناسبت سے عظیم الشان جلسے اور جلوس منعقد کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلامی جمہوریہ ایران میں مختلف شہروں، دیہاتوں، قصبوں اور محلوں میں یوم القدس جلوس نکالے گئے۔ اخباری ذرائع کے مطابق پورے ایران میں 900 مقامات پر القدس کے حوالے سے مرکزی جلوس برآمد ہوئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے روزہ دار عوام نے پوری دنیا میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائے۔ امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے ہیں۔ ان جلوسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین حضرات نے پوری دنیا میں موجود مظلومین کی حمایت کا اعادہ کیا۔ تہران میں منعقدہ مرکزی جلوس میں ملک کی تمام اہم حکومتی اور فوجی شخصیات نے شرکت کی۔ ایران کے مذہبی شہر اور اہل تشیع کے مرکز قم المقدس میں بزرگ علمائے کرام نے القدس ریلی میں شرکت کی۔ بزرگ مراجع عظام تقلید اور سن رسیدہ علمائے کرام بھی سخت گرمی اور روزہ کے باوجود ان ریلیوں میں شریک ہوئے۔ القدس ریلیاں اپنے مقررہ روٹ سے ہوتی ہوئی جمعہ الوداع کے موقع پر نماز جمعہ پر اختتام پذیر ہوئیں۔ نماز جمعہ میں خطیب حضرات نے مسئلہ فلسطین پر روشنی ڈالی اور فلسطین، القدس اور مظلوم اقوام کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئیں۔





ایران کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں یوم القدس کے حوالے سے عوام کی بھرپور شرکت کے ساتھ عظیم الشان ریلیوں اور اجتماعات کا بندوبست کیا گیا تھا۔ پورے ایران میں شیعہ، سنی، کرد، بلوچ تمام اقوام کے لوگ اور ہر قبیلہ سے افراد ان ریلیوں میں شریک تھے۔ ان تمام روزہ داروں کی زبان پر ایک ہی نعرہ تھا مردہ باد مردہ باد امریکہ مردہ باد اور مردہ باد مردہ باد اسرائیل مردہ باد۔ ایرانی مردوں کے ساتھ ساتھ ان کے شانہ بشانہ ایرانی خواتین بھی بھرپور انداز میں القدس ریلی میں شریک تھیں۔ مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلاب اور اساتذہ اپنے اداروں کے نام کے ساتھ ان ریلیوں میں شریک تھے۔ اسی طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اپنی اپنی شناخت کے ساتھ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے گھروں سے باہر نکلے ہوئے تھے۔





خبر کا کوڈ : 730350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش