0
Thursday 14 Jun 2018 15:40

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شوال المعظم کا چاند نظر آنے کا امکان

بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شوال المعظم کا چاند نظر آنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونے کی بنا پر آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ شوال المعظم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیوں کہ چاند کی عمر آج 19 گھنٹے نہیں ہوگی جس بنا پر چاند نظر نہیں آئے گا، تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائےگا جبکہ مون سون ہوائیں پنجاب میں کل داخل ہوں گی۔ ہفتے سے پیر تک اسلام آباد، بالائی پنجاب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، فاٹا، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان، کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی جب کہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ تاہم کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 731675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش