1
Wednesday 19 Apr 2023 06:43
خبرجہاں ۔ 40

عالمی یوم القدس

پارٹ 2
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان
شمارہ 41
 
موضوع: یوم القدس العالمی- دنیا بھر میں ریلیاں
 
مہمان گرامی
جناب سید راشد احد صاحب (پارٹ 1)
 حجت الاسلام  مولانا مرزا عسکری حسین (پارٹ 2)
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات
01. امام خمینی رضوان.ا..کے حکم پر منایا جانے والا یوم القدس العالمی اسلامی جمہوریہ ایران کی سڑکوں سے نکل کر پوری دنیا میں پھیل چکا ہے,یوم القدس العالمی کی اہمیت اسی سے ظاہر ہو رہی ہے,
 
02. اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ ابراھیم رئیسی نے یوم القدس کے موقع پر کہا ہے کہ
"آج یہ مزاحمت کا دھارا ہے جو سمجھوتہ کے دھارے کے خلاف قابل فخر ہے۔ سمجھوتے کا دھارا ہمیشہ فلسطینی عوام کی لڑائی کے دوران مزاحمت کو موڑنے اور سست کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ 
ہم اوسلو، شرم الشیخ، کیمپ ڈیوڈ اور دیگر معاہدوں کو نہیں بھولے جن میں سے کسی ایک کی بھی دشمن نے پاسداری نہیں کی۔
 دشمن نے ان معاہدوں پر ذرا سی بھی توجہ نہیں دی اور یہ ثابت ہو گیا کہ جیسا کہ قرآن کریم کہتا ہے، یہ عہد شکنی کرنے والے ہیں اور ان کے عہد پر توجہ نہیں دی جانی چاہیے"۔ 
 
03. یوم القدس دنیا کو مسئلہ فلسطین، فلسطینیوں کی مظلومیت کو اجاگر کرنے اور صیہونیوں کے مظالم کو آشکار کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
 
04. کل جو عرب ممالک اسرائیل سے دوستی کر رہے ہیں اور سفارتی تعلقات قائم کر رہے ہیں, اس حوالے سے صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
"صیہونی حکومت اپنے آپ کو پاک کرنے اور اپنی سلامتی کو بڑھانے کے لیے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کی خواہاں ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اس پلیٹ فارم سے میں کہتا ہوں کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا فلسطینیوں اور مزاحمتی محاذ کے ساتھ خیانت ہے، اور مزاحمتی محاذ اور پیارے فلسطین کی کمر میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے ۔"
خبر کا کوڈ : 1053036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش