0
Sunday 14 Apr 2024 20:38
لینڈ کمیشن کی جلد از جلد تشکیل کا مطالبہ

مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں قومی جرگہ و اجتماع کا انعقاد

کرم سمیت پاکستان میں زینبیون کا کوئی فزیکل وجود نہیں، مقررین
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج اتوار 14 اہریل کو انجمن حسینیہ کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک قومی جرگے اور نمائندہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے علماء، عمائدین، سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں سمیت عوام الناس خصوصاً بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک حسینی کا کہنا تھا کہ ایرانی کی جانب سے مظلوم فلسطینوں کی مسلسل حمایت اور اسرائیل پر حملے دراصل ائمہ اطہار کی تعلیمات کا نتیجہ ہیں۔ جنہوں نے ہر مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف جہاد کی سفارش کی ہے۔ جلال حسین بنگش اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ زمینی مسائل پر غفلت برتنے ہی کی وجہ سے مقامی شیعہ سنی قبائل کے مابین کشت و خون ہوتا آرہا ہے اور ان تنازعات کا اصل باعث مقامی حکومت ہے، جو تمام تر ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود ان کا فیصلہ کرنے میں تساہل سے کام لیتی رہی ہے۔

انہوں نے اس خون و خرابے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد کی۔ زینبیون کے حوالے سے حال ہی میں ایک نوٹیفیکشن پر بات کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کرم سمیت پاکستان میں کہیں بھی زینبیون یا فاطمیون کا کوئی فزیکل وجود نہیں۔ نہ ہی ان کا یہاں کوئی باقاعدہ دفتر موجود ہے، جبکہ زیارات مقدسہ کا دفاع ہر مسلمان شیعہ و سنی کا فرض ہے، چنانچہ اس حوالے سے وہ بلکہ تمام پاکستانی مسلمان زینبیون اور فاطمیون ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1128583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش