0
Monday 15 Apr 2024 17:33

اہلیان کراچی کا یکجہتی فلسطین مظاہرہ، ایران کو اسرائیل پر حملے کی مبارکباد، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر اہلیان کراچی کی بڑی تعداد شدید بارش کے باوجود کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہوگئی اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گذشتہ دنوں حماس رہنما اسماعیل ھانیہ کے شہید ہونے والے تینوں بیٹوں کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں، جبکہ ہاتھوں میں غزہ میں جارحیت بند کرو اور فلسطین میں نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ ہے کے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے گذشتہ رات ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائی سے متعلق مبارک باد کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شہر بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور اقلیتی رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے ڈاکٹر صابر ابو مریم، محمد حسین محنتی، علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی نورانی، علامہ عقیل انجم قادری، اسرار عباسی، قاضی زاہد حسین، بشیر سدوزئی، جمشید حسین، انیل سنگھ، ثاقب نوشاہی، علامہ مبشر حسن، قاری عبدالوحید یونس و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکا، اسرائیل نامنطور، شکریہ ایران، حماس اور حزب اللہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1128615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش