0
Tuesday 9 Sep 2014 02:10

قاہرہ میں قائم سعودی عرب کے سب سے بڑے سفارتخانے کا افتتاح

قاہرہ میں قائم سعودی عرب کے سب سے بڑے سفارتخانے کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے ملک کے سفارت خانے کی نو تعمیر شدہ بہت بڑی عمارت کا افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں عرب ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ شہزادہ سعود الفیصل نے اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ ''ان ہیڈکوارٹرز میں صرف سفارت خانے کے دفاتر ہی نہیں ہوں گے بلکہ ان سے مصر میں کام کرنے والے سعودی شہریوں کو سفارت خانے سے روابط میں سہولت رہے گی''۔ انھوں نے سعودی عرب اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر دونوں ملکوں کی قیادت کو سراہا ہے۔ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ خالد بن سعود نے اس موقع پر بتایا ہے کہ سفارت خانے کے عملے کے ارکان کی تعداد ڈھائی سو ہے۔ اس کی نئی عمارت چالیس ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کی گئی ہے اور اس پر دو ہزار ایک سو ڈالرز فی مربع میٹر لاگت آئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ''نئے سعودی سفارت خانے میں جدید ٹیکنالوجی اور سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں مصری حکام اور دوسرے ممالک کے سفارت کار بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ مصر میں آمر جنرل السیسی حکومت کے ساتھ سعودی عرب ہرقسم کا تعاون کررہا ہے، جبکہ مصر میں قائم ہونیوالا سعودی سفارتخانہ کسی بھی بیرونی ملک میں سعودی عرب کا سب سے بڑا سفارتخانہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب، مصر کے حالات، معاملات اور مستقبل کے بارے میں واضح پالیسی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 408884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش