0
Sunday 13 Apr 2014 20:03

افغان صدارتی انتخابات، غیرسرکاری نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل

افغان صدارتی انتخابات، غیرسرکاری نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے چیف یوسف نورستانی کا کہنا ہے کہ اب تک 26 صوبوں کے 10 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ اب تک 5 لاکھ ووٹ لے کر 41.9 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ڈاکٹر اشرف غنی 37.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے جب کہ زلمے رسول 9.8 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ 8 مزید صوبوں کے نتائج آنے کے بعد مئی کے آخر میں حتمی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ افغانستان کے آئین کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار 51 فیصد یا اس سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوتا تو اس صورت میں پہلے 2 امیدواروں کے درمیان دوبارہ سے مقابلہ ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 372452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش