0
Wednesday 22 Oct 2014 00:18

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان، جیٹ طیاروں کی بمباری، غیر ملکیوں سمیت 28 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے، دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 28 دہشت گرد مارے گئے، غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کی جس میں 28 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، مرنے والوں میں غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری میں اہم طالبان کمانڈر داؤد مٹہ بھی ہلاک ہوگیا جبکہ 4 ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔
دیگر ذرائع پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں ملٹری آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ فضائی کاروائی میں مزید 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 28 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 415843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش