0
Wednesday 30 Jul 2014 18:22

کراچی، رمضان المبارک میں 125 افراد دہشتگردی کا شکار ہوگئے

کراچی، رمضان المبارک میں 125 افراد دہشتگردی کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے دوران بھی شہر کراچی میں قتل و غارت جاری رہی، ٹارگٹ کلرز شہریوں، سیاسی مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں، علمائے کرام ، وکلاء، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء کے بعد قتل کرکے لاشیں پھینکنے اور دیگر قتل و غارتگری میں 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ رمضان کے دوسرے عشرے میں ٹارگٹ کلرز نے 40 افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت گری کی دیگر وارداتوں میں نشانہ بنایا جبکہ رمضان المبارک کے تیسرے عشرے میں بھی ٹارگٹ کلرز سرگرم رہے۔ 21 رمضان کو پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 22 رمضان کو 3افراد، 23 رمضان کو پولیس اہلکار سمیت 9 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔
 
24 رمضان کو 6 افراد سے جینے کا حق چھین لیا گیا، 25 رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 26 رمضان کو پولیس کے اے ایس آئی سمیت 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ 27 رمضان کو پولیس قومی رضا کار کے اے ایس آئی اور لیڈی کانسٹیبل کرن سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ 28 رمضان کو رینجرز کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ 29 رمضان کو شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ برکتوں بھرے ماہ صیام میں شہر کراچی نصب شدہ اور دستی بم کے دھماکوں سے گونجتا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران پولیس اور رینجرز شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام رہے۔
خبر کا کوڈ : 402225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش