0
Thursday 23 Oct 2014 16:33
موجودہ حکمران پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں

جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے وہاں ہمارا خون گرے گا، علامہ ناصر عباس جعفری

جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے وہاں ہمارا خون گرے گا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے صدقہ میں چلنے والی تحریک آج ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے، شہداء کے خون سے کھینچی گئی لکیر کو نواز، شہباز اور رانا ثناء نہیں مٹا سکتے۔ بیداری کی یہ تحریک فرعونوں کے تعاقب کا نام ہے، ریاستی جبر و تشدد کا بازار گرم کرنے والوں نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، پولیس، ریلوے، پی آئی اے، ہر ادارہ نواز حکومت کے ہاتھوں تباہ ہوچکا ہے۔ نواز شریف کا ہندوستان کے ساتھ کاروباری رشتہ ہے۔ یہ حکمران پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک ہیں۔ وحدت، امن، محبت، عدل اور آئین کی بحالی کی یہ تحریک جاری و ساری رہے گی، اور ہم خون کے آخری قطرے تک اس تحریک کے ساتھ رہیں گے۔ جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے، وہاں ہمارا خون گرے گا۔
خبر کا کوڈ : 416087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش