0
Thursday 23 Oct 2014 18:25

پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دو افراد قتل

پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات، دو افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد قتل کردیئے گئے۔ حملہ آور دونوں واقعات میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ تھانہ آغہ میرجانی کی حدود میں ولی آباد میں رونما ہوا۔ جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے طاہر پرویز نامی شخص کو قتل کردیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں باچاخان چوک کے مقام پر ہوا۔ جہاں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 416134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش