0
Sunday 14 Sep 2014 17:44

قاف لیگ اور عوامی تحریک کی قیادت سے 9 ملکوں کے سفیروں کی ملاقات

قاف لیگ اور عوامی تحریک کی قیادت سے 9 ملکوں کے سفیروں کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے نو ملکوں کے سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ ارجنٹینا، کینیڈا، آسٹریلیا، اٹلی، مصر، بوسنیا، کیوبا، جنوبی کوریا اور ازبکستان کے سفیروں نے مسلم لیگ قاف اور پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہونے والی ان ملاقاتوں میں دھرنوں سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کیا، ملاقات میں قاف لیگ کے چوہدری شجاعت، وسیم سجاد اور مشاہد حسین موجود تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے خرم نواز کنڈا پور اور رحیق عباسی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 409682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش