0
Wednesday 19 Nov 2014 14:59

پاکستانی طالبان، حقانی نیٹ ورک سمیت شدت پسند تنظیمیں پاکستان اور امریکہ کیلئے خطرہ ہیں، امریکہ

پاکستانی طالبان، حقانی نیٹ ورک سمیت شدت پسند تنظیمیں پاکستان اور امریکہ کیلئے خطرہ ہیں، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیمیں جس میں پاکستانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک شامل ہیں نہ صرف پاکستان اور پورے خطے کے لیے بلکہ امریکہ کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جیف راتھکی نے ’’ بی بی سی ‘‘ کو بتایا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ ان شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم یہی پیغام پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو بھی دیں گے۔ جیف راتھکی کے مطابق ہمیں پاکستان کے اعلیٰ اہل کاروں نے بتایا کہ ان کی حکومت کی پالیسی ہے کہ وہ تمام شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق جہاں تک پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے بیان کی بات ہے تو ہم پاکستانی حکومت کی اس وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 420356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش