0
Tuesday 13 Oct 2015 13:53

بنوں، داعش کا دھمکی آمیز خط، انتظامیہ تاحال کسی کارروائی سے قاصر

بنوں، داعش کا دھمکی آمیز خط، انتظامیہ تاحال کسی کارروائی سے قاصر
رپورٹ: این ایچ نقوی

بنوں میں بسنے والے شیعہ افراد کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں، جن میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ امسال اگر محرم الحرام میں جلوس نکالا گیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ مذہب شیعہ ترک کرکے توبہ تائب ہو جائیں، یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اس سال اگر بنوں میں محرم الحرام کا جلوس نکالا گیا تو اسے بموں سے اڑا دیا جائے گا۔ دونوں واقعات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیعہ رہنماوں نے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ شیعہ عمائدین پر مشتمل وفد جلد ہی اس ساری صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کور کمانڈر پشاور اور آئی جی خیبر پختونخوا کے ساتھ ملاقات کرے گا۔

خط کا متن کچھ اس طرح ہے

سربراہ امام بارگاہ حسینی بنوں
آپ سے درخواست ہے کہ ہم لوگ آپ کے دشمن نہیں، دشمن ان لوگوں کے ہیں جو ہم سے ضد رکھتے ہیں اور کرنا گناہ ہے۔ صرف اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ لوگ یکم سے لیکر 10 محرم تک اپنا رواج برقرار رکھتے ہیں تو برقرار رکھیں، کوئی منع نہیں کر رہا، صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بے گناہ قتل نہیں چاہتے اور نہ بے گناہ قتل میں ملوث ہونا چاہتے ہیں۔ آپ لوگ اپنے امام باڑے تک محدود رہیں اور خواہ مخواہ لوگوں کو تکلیف نہ دیا کریں کہ کرفیو لگا دیا۔ مریضوں، فوتگی والوں اور کاروبار کرنے والے غریبوں کو تکلیف نہ دیں، یہ صرف ایک سال یا دو سال کی بات نہیں ہے، عمر کے ساتھ ساتھ بات ہے کیونکہ، آدمی ڈیوٹی والوں، پولیس ڈیوٹی والوں، ایف سی والوں کی نمازیں پانچ وقت قضا ہوتی ہیں۔ ان کو خوراک صحیح نہیں ملتی۔ ان کی نمازیں قضا ہونے کا گناہ کون اپنے حصہ میں لے گا بتائیں۔ خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ضد کیا گیا تو ضد کا بدلہ ضد ہے اور احسان کا بدلہ احسان ہے۔ اگر منع نہ ہوئے اور اپنے امام باڑے تک محدود نہ ہوئے اور آپ بڑوں نے منع نہ کیا تو یاد رہے کہ کسی وقت بھی اونٹ پہاڑ کے نیچے آسکتا ہے۔ ہم نے تیاری رکھی ہے اور یکم محرم سے پہلے پہلے جواب دیا جائے گا۔ امید رکھتے ہیں کہ محرم کے دن اپنے علاقے میں رہیں گے۔ ایران اسٹیٹ میں بھی امام باڑہ تک سب محدود ہے، اگر یہ محرم میں نہ نکلے تو ہم دوستی کا ہاتھ دیں گے، ورنہ جو بھی ہاتھ لگے گا سر تن سے جدا ہوگا اور سب کو کچل دیا جائے گا۔
خبردار ہوں۔

اس طرح کے خط موصول ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کارروائی نہ کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یاد رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے اعلان کر رکھا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان پر داعش کا منحوس سایہ نہیں پڑے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 490826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش